Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرات نہیں حق مانگ رہے ہیں، کراچی کی 11یوسیز میں الیکشن کرائےجائیں، حافظ نعیم

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ
شائع 17 فروری 2023 02:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی کراچی کےامیر حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کروانا ہے پارٹی کا تحفظ کرنا نہیں،کراچی کی 11یوسیز میں الیکشن کیوں نہیں کرائے جارہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کےدوران حافظ نعیم الرحمان نےکراچی کی گیارہ یوسیز میں الیکشن کرانےپر زور دیتےہوئےکہا کہ جماعت اسلامی خیرات نہیں مانگ رہی ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے پر انھوں نےکہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر 170 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے گئے، قوم پر مہنگائی اور بے روزگاری مسلط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمارے مفاد کا ادارہ نہیں ہے، کون کون کتنا بوجھ غریب پر ڈال رہا ہے، حساب دینا پڑے گا۔

امیرجماعت اسلامی نےمزید کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام ضروری ہے،حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Karachi Local Bodies Election 2023

Politics of Karachi