Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہرِ قائد ہم سب کی توجہ کا طلبگار ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنرسندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
شائع 17 فروری 2023 01:10pm

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سیاسی امور سمیت تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے شہرقائد ہم سب کی توجہ کاطلب گارہے۔

ایم کیوایم کےکنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےوفد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال، صوبے کی تعمیر و ترقی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔

گونر سندھ سے ملاقات میں مصطفی کمال، خواجہ اظہارالحسن اورانیس قائم خانی بھی شامل تھے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہرقائد ہم سب کی توجہ کاطلب گارہے، تمام اسٹیک ہولڈرزسےملاقات کا مقصد کراچی کودوبارہ روشنیوں کا شہربنانا ہے اور مل کرشہرقائد کوعروس البلاد بناسکتے ہیں۔

MQM

kamran tessori

Politics of Karachi