میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی سند لاکھوں روپےکےعوض فروخت ہونےکا انکشاف
حیدرآباد کےثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں ایجنٹ مافیا سرگرم
حیدرآباد میں تعلیم کو مذاق بنا لیا گیا، بورڈ میں پیسوں کےعوض نتائج فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی بورڈ سےفیل طلباء حیدرآباد بورڈ سے نمایاں نمبرحاصل کر لیتےہیں۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ہزاروں فیل طلبہ کو نمبرز دے کر پاس کردیا گیا ۔
سرٹیفیکیٹ ساڑھے3 لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ایجنٹ مافیا کا انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے کروڑوں کا گورکھ دھندا جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق اہم بورڈ کے شعبہ جات تک ایجنٹ مافیا کی رسائی ہے،طلبا کو فرمائش کے مطابق نمبرز دیے جاتے ہیں۔
اس ضمن میں ہزاروں رول نمبر بھی فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے تاہم محکمہ بورڈ اور یونیورسٹی اس گورکھ دھندے سے بے خبر ہے۔
students
Board of Intermediate and Secondary Education, Hyderabad
مقبول ترین
Comments are closed on this story.