Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامونکی میں گھر کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

متاثرہ خاتون چھ بچوں کی ماں ہے
شائع 17 فروری 2023 12:11pm
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

کامونکی کے علاقہ ایمن آباد میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ خاتون چھ بچوں کی ماں ہے۔

تھانہ ایمن آباد کے علاقہ اسلام آباد محلہ میں رضوانہ نے اپنے شوہر وقاص منظور سے گھر کے لئے خرچہ مانگا مگر کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ خرچہ نہ دے پایا۔

شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہو گیا، تو ملزم وقاص منظور نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کا چہرہ گردن اور جسم جھلس گیا جبکہ متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔ ڈی ایس پی خالد محمود ملک کی ہدایت پر ایس ایچ او ایمن آباد مسعود عالم مغل نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم وقاص منظور کو گرفتار کرلیا ہے۔

Punjab police

acid attack

Women Rights