Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی ایچ اے میں چیتا گھسنے کا معاملہ؛ نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل
شائع 17 فروری 2023 10:49am

ڈی ایچ اے فیز ٹو میں گھسنے والے چیتے کے نامعلوم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام ۤباد ڈی ایچ اے فیز ٹو میں چیتا گھس گیا تھا، جس نے وائلڈ لائف حکام سمیت پانچ افراد کو زخمی کردیا تھا۔

اسلام آباد کے تھانہ سہالہ پولیس نے نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں درج کیا گیا ہے کہ چیتا گلدارنسل سے تعلق رکھتا تھا جو انسانوں کیلئے خطرناک تھا، یہ جانور انسانوں پرحملہ آور ہو کر جان بھی لے لیتا ہے، چیتے نے گزشتہ روز وائلڈ لائف کے رضاکار سمیت ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی 5 افراد کو زخمی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں چیتا گھس آیا تھا، چیتا سوسائٹی میں زیر تعمیر گھر میں گھس گیا، اطلاع ملنے پر اسلام آباد وائلڈ لائف اور پنجاب وائلڈ لائف سمیت ریسکیو کے اہلکار بھی پہنچے، چیتے کو 8 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابوکیا گیا تھا، تاہم اس دوران چیتے نے حملہ کرکے 5 افراد کو شدید زخمی کردیا تھا، اور رہائشی شدید خوف وہراس میں مبتلا رہے۔

tiger in DHA