Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیسکو نے کوٹ لکھپت جیل اور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کاہنہ کی بجلی کاٹ دی

ڈسٹرکٹ جیل کوٹ لکھپت لیسکو5کروڑ70 لاکھ کی نادہندہ ہے،حکام
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 03:21pm

لیسکو حکام نے بل کی عدم ادائیگی پر کوٹ لکھپت جیل کی بجلی کاٹ دی ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل کوٹ لکھپت کی 5 کروڑ 70 لاکھ کی نادہندہ ہے۔

حکام کےمطابق کوٹ لکھپت جیل حکام کو متعدد بار نوٹس دیئے لیکن بل ادا نہیں کیا گیا، عدم ادائیگی کی وجہ سے جیل کے 6 کنکشن منقطع کئے گئے ہیں۔

لاہور پاور کمپنی کےمطابق بل کی ادائیگی تک جیل کی بجلی بحال نہیں کی جائے گی۔

لیسکو حکام کاکہنا ہےجیل کے کچھ حصوں میں بجلی کی بحالی سے نظام چل رہا ہے۔

دوسری جانب لیسکو نے بل نہ دینےپر رنگ روڈ اتھارٹی آفس کاہنہ کا کنکشن بھی کاٹ دیا۔ رنگ روڈ اتھارٹی آفس1 کروڑ 65 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

LESCO

Jail Kot Lakhpat Lahore