Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ، نیب کو جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کے داماد کی عبوی ضمانت میں توسیع
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 11:43am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت لاہور کا کہنا ہے کہ نیب تفتیش مکمل کرکے نئے ملزمان کی حد تک جلد سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرے۔

عدالت نےہدایت کی کہ جب تک نئے ملزمان کا سپلیمنٹری ریفرنس دائر نہیں ہوتا پرانے ملزمان کا ٹرائل رکا رہے گا۔

سماعت کےدوران نیب نے تفتیش مکمل کرنے کیلیے ایک ماہ کی مہلت مانگی، جس پر عدالت نےکہا کہ اتنی مہلت نہیں دی جا سکتی ہے جلد تفتیش مکمل کریں۔

دوسری طرف وزیراعظم پاکستان کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں یکم مارچ تک توسیع کر دی۔

عدالت نے شریک ملزم سید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں بھی یکم مارچ تک توسیع کر دی۔

accountability court

PM Shehbaz Sharif