Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالا باغ میں پولیس پر حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک

دو دہشت گرد فرار ہوگئے، سی ٹی ڈی ترجمان۔
شائع 17 فروری 2023 12:53am
Kalabagh
Kalabagh

کالاباغ میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مارا گیا، دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

سی ٹی ڈی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق لاہور: کالا باغ میں دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پرحملہ کیا جس کے بعد 20منٹ تک دونوں طرف سےفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق مقابلے میں ایک دہشت گردہلاک ہوا جب کہ 2فرارہوگئے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت حبیب الرحمان کےنام سےہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشتگرد سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔

ترجمان نے کہاکہ فرار2دہشت گردوں کی تلاش میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری یے اور دہشت گردی کےواقعےکامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

terrorist attack

CTD