Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، زمان پارک میں کارکنوں نے ڈنڈے اٹھا لیے

پولیس گاڑیوں کا گشت، کراچی میں بھی کارکنوں کا احتجاج
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 12:24pm
پی ٹی آئی کے کارکنان زمان پارک  کے باہر موجود ہیں - تصویر/ نمائندہ آج نیوز، لاہور
پی ٹی آئی کے کارکنان زمان پارک کے باہر موجود ہیں - تصویر/ نمائندہ آج نیوز، لاہور
گزشتہ رات کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
گزشتہ رات کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
تصویر/ نمائندہ آج نیوز، لاہور
تصویر/ نمائندہ آج نیوز، لاہور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی ایک حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رہنماؤں کی اپیل پر رات گئے کارکن زمان پارک پہنچ گئے جن کے پاس لاٹھیاں بھی ہیں۔ پولیس نے زمان پارک کے اطراف گشت بڑھادیا۔

آج نیوز کے مطابق زمان پارک کے اطراف راستے بند کرتے ہوئے پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا، تاہم کارکنوں نے رات گئے کینال روڈ کا راستہ کھول کر ٹریفک بحال کردی۔

زمان پارک کے اطراف پولیس کے گشت پر ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی گاڑیوں سے نہیں ڈریں گے۔

آج نیوز کے مطابق زمان پارک کے اطراف راستے بند کرتے ہوئے پولیس کا گشت بڑھا دیا گیاہے ۔ کارکنوں نے کینال روڈ کھول دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں مراد سعید، علی زیدی، شبلی فراز اور مسرت چیمہ نے کہاکہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

شبلی فراز اور مسرت چیمہ نے رات ساڑھے بارہ بجے کے لگ بھگ زمان پارک میں پرجوش پریس کانفرنس کی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئیٹ کی گئی کہ پولیس زمان پارک کے راستے بند کر رہی ہے، تمام ورکرز اور سپورٹرز جلد از جد زمان پارک پہنچیں۔

علی زیدی نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ ”امپورٹڈ حکومت پھر چوروں کی طرح رات کے اندھیرے میں کاروائی ڈالنے کا سوچ رہی ہے! ایسا کرنے کا سوچنا بھی مت، عوامی ردعمل برداشت نہیں سکو گے!“

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ”رانا ثناءاللہ زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے عمران خان کی گرفتاری کی حماقت نہیں ہو گی ورنہ معاملات ہاتھ سے نکل جائیں گے۔“

مراد سعید کی جانب سے جاری آڈیو پیغام میں کارکنوں سے زمان پارک پہنچنے کے لیے کہا گیا۔

نصف شب کو ہونے والی اس ہلچل سے قبل پی ٹی آئی نے تین راتوں کے لیے تمام پارٹی کارکنان کو ہائی الرٹ کر دیا۔

قریبی اضلاع اور لاہور کے ٹاؤنز سے تمام کارکنان کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے حفاظتی ضمانت خارج کردی

پی ٹی آئی قیادت نے ہدایت کی ہے کہ کارکنان تین راتوں کیلئے ہائی الرٹ پر رہیں۔

دوسری جانب کراچی میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے رات گئے ملینیئم مال کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاج میں خواتین سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنوں نے شرکت کی ۔ پی ٹی آئی کارکن حکومت کے خلاف شدید نعرے کرتے رہے۔

arrest

imran khan