Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمیشہ شعر پڑھتے ہوئے والد کی یاد آتی ہے، مجدد امجد صابری

خدا کی قدرت ہے خود ہی والد صاحب جیسی آواز نکلتی ہے
اپ ڈیٹ 16 فروری 2023 11:24pm

معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد صابری کا کہنا ہے کہ قوالی کا مقصد ہے دین پھیلانا اسی لیے نئے کلام میں کچھ چیزیں شامل کی ہیں ۔

مجدد امجد صابری نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قوالی کا آغاز کردیا، جلد البم ریلیز کروں گا جس میں 5 کلام ہونگے جس میں تھوڑا فیوژن بھی شامل کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں متاثر کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈر لگا رہتا ہے مجھ سے کوئی ایسی غلطی نہ ہوجائے کہ ہمارے بزرگوں کی ساری محنت ضائع ہوجائے کیونکہ لوگوں کو مجھ سے بہت زیادہ اُمید وابستہ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی والد کی طرح دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ قوالی کو دیتا رہوں ۔

عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو7 سال قبل کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

قوالی انہیں ورثے میں ہی ملی،امجد صابری نے قوالی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو اس انداز سے منوایا کہ جس کی مثال ملتے نہیں ملتی۔

امجد صابری نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت، پاکستان سمیت دنیا بھر کے 17ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

Amjad Sabri

Mujadid Amjad sabri