Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم کا قومی اسمبلی ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ، ایم کیو ایم سے بھی رابطہ

ایم کیوایم پاکستان نےحتمی فیصلےکےلیےوقت مانگ لیا
شائع 16 فروری 2023 06:20pm

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جماعتوں کے سربراہان نے اپنے ارکان کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نے بھی اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اراکین کو درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

ایم کیو ایم کو کراچی ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ کی تجویز

پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو کراچی کے ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ کرنے کی تجویز دے دی ہے، اس حوالےسے آج شام گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک بھی متوقع ہے۔

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی تجویز دینے کے ساتھ سندھ کابینہ میں شمولیت کی پیشکش بھی کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے تجویز دی ہے کہ پہلے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا معاملہ نمٹا لینا بہتر ہے، جبکہ ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ سندھ کابینہ کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے حتمی فیصلےکےلیےوقت مانگ لیا ہے۔

PPP

by election

MQM Pakistan