Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورنگی ٹاؤن میں دو وارداتیں، مشتعل عوام کا مبینہ ڈاکوؤں پر بدترین تشدد

ایک واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی
شائع 16 فروری 2023 05:13pm
آرٹ ورک: عبیر/آج نیوز
آرٹ ورک: عبیر/آج نیوز

کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن ½8 نمبر کے سیکٹر F/13 میں ڈکیتوں نے گلی میں بیٹھے لڑکوں سے موبائل اور نقد رقم چھین لی۔

موٹر سائکل پر سوار دو مسلح ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن ہی موبائل مارکیٹ کے قریب لوٹ مار کے دوران ہتھے چڑھنے والے دو مبینہ ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر مومن آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکؤوں کے قبضے سے اسلحہ اور شہری کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

karachi

Street Crimes

Karachi Crime