Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان صحتیاب ہوکرمقدمات کاسامناکریں گے،فرخ حبیب

پی ٹی اۤئی رہنما کی حکومت پر کڑی تنقید
شائع 16 فروری 2023 03:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کےرہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے عمران خان قانون کی بالادستی پر یقین رکھتےہیں۔ حکومت اورالیکشن کمیشن ملے ہوئےہیں۔

الیکشن میں تاخیر پر پی ٹی آئی رہنما نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن بتائےاس کےہاتھ کس نےباندھےہیں،حکومت نےہرچیزمہنگی کردی ہے۔

اسلام اۤباد ہائیکورٹ کےباہر میڈیا سےگفتگو میں فرخ حبیب نےکہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے ،انہیں صحت اور سیکیورٹی کےچیلنجز کا سامنا ہے۔

پی ٹی اۤئی رہنما نے ملک میں جاری مہنگائی کی حالیہ لہر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہا کہ یہ لوگ مہنگائی کانعرہ لگاکرحکومت میں آئےتھے،پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں پھربڑھادی گئی ہیں، پی ٹی اۤئی دور میں آٹا،پٹرول اور ڈالر سستا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

pti

Farrukh Habib

imran khan