Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شہری نے مسلح ڈاکوؤں سے خود ہی نمٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کے بعد شہری اپنا دفاع خود کرنےلگے
شائع 16 فروری 2023 03:03pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کے بعد شہری اپنا دفاع خود ہی کرنےلگے۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں شہری نے مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ پر جوابی فائرنگ کردی۔

شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی شاہد فیملی کے ہمراہ اپنی گلی میں پہنچا تو ڈاکو بھی پہنچ گئے۔

ملزمان کو دیکھتےہی شہری بچوں کےساتھ گھر کی طرف بھاگا اور دروازےپر پہنچ کرڈاکوؤں پر فائرنگ کی۔ جس پر ملزمان جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

حالیہ دنوں میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بےتحاشا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جرائم پیشہ افراد اسلحہ کے زور پر شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیتے ہیں۔

شہریوں نےارباب اختیار سے کراچی میں پائیدار امن کا مطالبہ کیا ہے۔

firing

karachi

CCTV

Street Crimes