جعفر ایکسپریس میں ہونے والا دھماکا آتش گیر مواد پھٹنے سے ہوا
تحقیقاتی اداروں نے سلنڈر دھماکے کا امکان مسترد کردیا
کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں دھماکا آتش گیر مواد کا تھا۔
چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا، جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاکستان ریلویز نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، تاہم تحقیقاتی اداروں نے سلنڈر دھماکے کا امکان مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین میں دھماکہ آتش گیر مواد پھٹنے سے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا تھا جس میں صادق آباد کی رہائشی خاتون ںذیراں بی بی جاں بحق ہوئی تھیں، جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
train blast
مقبول ترین
Comments are closed on this story.