سندھ کا وفاق سے قدرتی وسائل پر نئے معاہدے کا مطالبہ
سندھ کا پیٹرولیم کمپنی کی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ
ملک میں گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے بحران پرسندھ حکومت نے وفاق اورصوبوں میں قدرتی وسائل پر نئے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے، صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے گیس کی تقسیم کا معاہدہ ازسرنو بنایا جائے۔
امتیازشیخ کا کہنا ہے کہ سندھ پیٹرولیم کمپنی شیل گیس کی تلاش کے لیے کام کرے گی، مجوزہ سندھ پیٹرولیم کمپنی صوبے میں گیس و پیٹرول کی تلاش کے لائسنس دے گی۔
انھوں نےکہا کہ نئے گیس کے ذخائر کی تلاش کے ساتھ موجودہ گیس ذخائر کی تقسیم کی بھی نگرانی کی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق کمپنی کی فعالیت،قواعد وضوابط پرسفارشات کامسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
sindh govt
Oil and gas
مقبول ترین
Comments are closed on this story.