Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران کی آج گرفتاری کا امکان، کارکنان زمان پارک جمع ہونا شروع

بلٹ انجری پر ایک ملزم کو ریلیف دیا تو دیگر کو بھی دینا پڑے گا، جج
شائع 15 فروری 2023 03:24pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت خارج کر دی ہے۔ جس کے بعد اُن کی گرفتاری کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے تھے کہ اگربلٹ انجری پر ایک ملزم کو ریلیف دیا تو دیگر کو بھی دینا پڑے گا۔

زمان پارک کے باہر پہلے ہی کارکنان نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے اور اب مزید کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

imran khan

zaman park

Bail Rejected