Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی پی او ننکانہ صاحب کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ کی دیگر ذمہ داران کیخلاف ٹرائل جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت
شائع 15 فروری 2023 01:42pm

ننکانہ صاحب واقعے کی انکوائری رپورٹ موصول ہونےکےبعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈی پی او ننکانہ صاحب کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

ننکانہ واقعے کی انکوائری ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نے کی اور رپورٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی۔

ذرائع کےمطابق رپورٹ موصول ہونےپر محسن نقوی نے ڈی پی او ننکانہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ دیگر ذمہ داران کیخلاف ٹرائل جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ننکانہ صاحب میں چند روز قبل قرآن مجید کی مبینہ طور پر بےحرمتی کرنےپر اہل علاقہ مشتعل ہوگئےتھے۔

مشتعل مظاہرین نےتھانہ واربرٹن پر حملہ کرکےزیرحراست ملزم کو حوالات سےنکال کر تشدد کرکےمار ڈالا تھا۔

حالات قابو سےباہر ہونےکےبعد ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار تھارنہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

Punjab police

Nankana Sahib