Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: موبائل گیم ایک اور بچی کے مبینہ اغواء کا سبب بن گیا

والدین نے شاہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کروادیا
اپ ڈیٹ 15 فروری 2023 06:30pm
آرٹ ورک ۔۔۔۔ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک ۔۔۔۔ آج ڈیجیٹل

کراچی میں موبائل گیم ایک اور کم عمربچی کے مبینہ اغواء کا سبب بن گیا۔

شاہ فیصل کالونی کی 13 سالہ بچی کے والدین نے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کروادیا۔ والدین کے مطابق بچی کا آن لائن گیم لوڈواسٹارگیم پرعبداللہ نامی لڑکے سے رابطہ ہواتھا۔

بچی کےاغوا کامقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی کا لوڈواسٹارگیم پرعبداللہ سے رابطہ ہوا جس نے اپنے رشتے داروں کی مدد سے اسے اغواء کرلیا۔

دوسری جانب بچی کے رات گئے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی رات تقریباً 3 بج کر 20 منٹ پر گھر سے نکلی۔

بچی نے گھر سے نکلتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں ہاتھ بھی ہلایا، بچی گھر سے جاتے وقت عبایا پہنے ہوئے تھی اور ایک بیگ بھی پشت پر ٹانگ رکھا تھا۔

پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

karachi

kidnapped

Online game

Ludo Star