Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں نجی اسپتال کی لفٹ میں گر کر خاتون جاں بحق ہوگئیں

دوسرے فلور سے خاتون کو گراؤنڈ فلور پر شفٹ کیا جارہا تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 15 فروری 2023 02:35pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کے علاقے کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ میں گرنے کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جنہوں نے آج ہی بچی کو جنم دیا تھا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون مریضہ تھیں جن کو اسٹریچر پر لفٹ میں لے جایا جارہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مریضہ کو پہلی سے دوسری منزل پر شفٹ کررہے تھے، پہلی منزل سے شفٹ کرنے کے دوران لفٹ اوپر چلی گئی لفٹ کا اسٹیچر آدھا لفٹ میں ہی رہ گیا اور پھر اسٹیچر نیچے گر گیا جبکہ مریضہ کو لفٹ سے نکال کر ایمرجنسی ٹریٹمنٹ دیا گیا۔

دروازہ کھلے ہونے کے بعد لفٹ اوپر چلی گئی لفٹ کی خرابی کا معلوم نہیں تھا پہلی بار ہوا ہے۔

خاتون کے چچا بلال سلیم نے کہا کہ خاتون کی شناخت 27 سالہ سمیعہ کے نام سے ہوئی ہے جن کی آج صبح ہی ڈیلیوری ہوئی جبکہ سمیعہ کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی تھی۔

karachi