Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پی پی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کیا، ذرائع
شائع 14 فروری 2023 07:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کےضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینےکا اصولی فیصلہ لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جب کہ پیر کو بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ ہاؤس میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ 16 مارچ کو قومی اسمبلی کی 33 اور 19 مارچ کو 31 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔

حکمران اتحاد پی ڈی ایم نے حال ہی میں پیپلزپارٹی قیادت سے درخواست کی تھی کہ وہ قومی اسمبلی کی 64 نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور پاکستان تحریک انصاف کو بلامقابلہ لڑنے کی اجازت دے۔

پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا مشورہ مسترد کرکے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنے کے فیصلے پر قائم تھی۔

PDM

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

by election