Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹکٹوں کی تقسیم ،پی ٹی اۤئی جنوبی پنجاب پارلیمانی بورڈ اجلاس کی اندرونی کہانی

جنوبی پنجاب کے سابقہ ارکان پنجاب اسمبلی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ
شائع 14 فروری 2023 06:25pm

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر عمران خان کی زیر صدارت پیر کو ہونے والے جنوبی پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کےمطابق تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے سابقہ ارکان پنجاب اسمبلی کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی 2018 کےالیکشن میں ناکام امیدواروں پر نظر ثانی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ہارنے والے حلقوں سے اچھے امیدواروں کے لیے سروے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اۤئی جنوبی پنجاب کا پارلیمانی بورڈ آئندہ چند روز میں سروے مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گا، سروے کی روشنی میں پارٹی چیئرمین ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

PTI Resignation

PTI Candidates