Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری، لکھ پتی بننے کا وقت آگیا

شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب انعام افراد کا چناؤ کیا جائے گا۔
شائع 14 فروری 2023 04:26pm

سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہوگی۔

ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ 1500 روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی رواں سال کی دوسری اور مجموعی طور پر 89ویں قرعہ اندازی ہے, جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے 3 اور تیسرا انعام 18500 روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک خصوصی تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں منعقد ہوگی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 100روپے مالیت کے اسٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی بھی 15 فروری کو راولپنڈی میں ہوگی، جس کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے مالیت کے 3 اور تیسرا انعام ایک ہزار روپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رواں سال کی تیسری اور مجموعی طور پر37 ویں قرعہ اندازی ہو گی، اس ضمن میں ایک خصوصی تقریب 15 فروری کی صبح اسٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس میں شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کاچناؤ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

Bonds

Draw