Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سی آئی اے کی کارروائی، دو دہشتگرد گرفتار

دہشت گرد دھماکا خیز مواد پشاور سے لائے تھے۔
شائع 14 فروری 2023 03:46pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔ دورانِ کارروائی 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتارکیا گیا، دونوں دہشت گرد دھماکا خیز مواد منتقل کر رہے تھے۔

سی آئی اے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے ایک ہزار ڈیٹونیٹرز اور دو کوائل ڈیٹونیٹر وائر برآمد ہوئی ہے۔

دہشت گرد دھماکا خیز مواد پشاور سے لائے تھے۔

Karachi Police

CIA