Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ
شائع 14 فروری 2023 03:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ پرویز الہیٰ عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اس حوالے سے عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کا امکان ہے، عمران خان نے پرویز الہیٰ کو ملاقات کیلئے دعوت دے دی ہے، ملاقات آج یا کل متوقع ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمران خان اور پرویز الہیٰ کے درمیان انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں معاملات طے پاگئے ہیں۔

pti

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi