Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد: اسکول میں طالبہ چھت سے گر کر جاں بحق، اسکول رجسٹریشن معطل

بچی کو چھلانگ لگاتے ہوئے اساتذہ نے دیکھا، محکمہ تعلیم
شائع 14 فروری 2023 12:09am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں نجی اسکول میں طالبہ چھت سےگر کر جاں بحق ہوگئی۔

طالبہ اسکول کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوئی، محکمہ تعلیم نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر کے وزیر تعلیم کو ارسال کردی۔

محکمہ تعلیم سندھ کی رپورٹ کے مطابق بچی کو چھلانگ لگاتے ہوئے اساتذہ نے دیکھا، اساتذہ چاہتے تو بچی کو گرنے سے بچا سکتے۔

طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں اسکول انتظامیہ کی غفلت ظاہر ہونے پر نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔

Hyderabad

Private School

Sindh Education Department