Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے ٹریفک روٹ پلان جاری

شائقین کرکٹ کیلئے غریب نواز فٹبال گراؤنڈ نزد ڈالمیا میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
شائع 13 فروری 2023 09:53pm

کراچی میں کل سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے ٹریفک روٹ پلان جاری کردیا گیا، سپر لیگ سیزن 8 کے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ اور متبادل راستوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے، شائقین کرکٹ کیلئے غریب نواز فٹبال گراؤنڈ نزد ڈالمیا میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

پارکنگ کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

شائقین کو گاڑیاں، موٹرسائیکل پارک کرکے بذریعہ شٹل سروس نیشنل اسٹیڈیم لے جایا جائے گا۔

دوران میچ لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر برج پر ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر سے اسٹیڈیم کی طرف ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک چلتی رہے گی۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عوام زحمت و پریشانی سے بچنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں ٹریفک پولیس رہنما 1915 پررابطہ کریں۔

karachi

national stadium

PSL 8

Traffic Route