Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف قتل کیس، خرم اور وقار کے ریڈ وارنٹس کیلئے انٹرپول سے رابطہ

مقامی عدالت سے خرم اور وقار کے اشتہاری ہونے کے وارنٹ حاصل کرلئے گئے ۔
شائع 13 فروری 2023 04:13pm
بائیں سے دائیں: ایمو ڈمپ کے مالک وقار احمد اور قتل کے وقت ارشد شریف کو گاڑی چلانے والے خرم احمد
بائیں سے دائیں: ایمو ڈمپ کے مالک وقار احمد اور قتل کے وقت ارشد شریف کو گاڑی چلانے والے خرم احمد

مقتول پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق خرم اور وقار کے مقامی عدالت سے اشتہاری ہونے کے وارنٹ حاصل کرلئے گئے ہیں، جس کے بعد ایف آئی اے نے دونوں کو اشتہاری قرار دینے کیلئے انٹرپول ہیڈ کوارٹر کو خط لکھ دیا۔

خط میں دونوں ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے، خط کے ساتھ دونوں ملزمان کے اشتہار بھی ساتھ لگائے گئے ہیں۔

Waqar

arshad sharif murder case

Khurram