Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرفتاری کا خدشہ؟ عثمان ڈار کی حفاظتی ضمانت منظور

عدالت کی عثمان ڈار کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت
شائع 13 فروری 2023 03:54pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی حفاظتی ضمانت سترہ فروری تک منظور کرلی ہے۔

عثمان ڈار نے گرفتاری سے بچنے کیلئےعبوری حفاظتی ضمانت دائر کی تھی، عدالت کی عثمان ڈار کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے عثمان ڈار کو 7 روز کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے 7 فروری کو عثمان ڈار کو ہراساں کرنے اور مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے، پولیس اور اینٹی کرپشن سے 13 فروری کو جواب طلب کیا تھا۔

گزشتہ سماعت میں درخواست گزار نے کہا تھا کہ وفاقی اور نگراں حکومت کی جانب سے بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے استدعا کی تھی کہ عدالت مقدمات اور انکوائری سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔

pti

Usman Dar

Bail Granted