Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف اداکار ضیاء محی الدین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

وہ 91 برس کی عمر میں الصبح انتقال کرگئے تھے
اپ ڈیٹ 13 فروری 2023 03:34pm
ضیاء محی الدین کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر امام بارگاہ یثرب ڈیفنس فیز 4 میں ادا کردی ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
ضیاء محی الدین کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر امام بارگاہ یثرب ڈیفنس فیز 4 میں ادا کردی ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
مرحوم کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی گئی ہے  - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
مرحوم کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی گئی ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عمائدین اور معززین سمیت شہریوں نے شرکت کی تھی - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عمائدین اور معززین سمیت شہریوں نے شرکت کی تھی - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
ضیا محی الدین  کی نماز جنازہ کی جھلک - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
ضیا محی الدین کی نماز جنازہ کی جھلک - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

آج صبح 91 برس کی عمرانتقال کرنے والے ملک کے معروف اداکارو صدا کار ضیاء محی الدین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عمائدین اور معززین سمیت شہریوں نے شرکت کی جبکہ مرحوم کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کردی گئی ہے۔

مرحوم کئی روز سے شدید علالت کے باعث نجی اسپتال میں ونیٹی لیٹر پرتھے۔

اس کے علاوہ 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے ضیاء محی الدین نے 1949ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔

انہوں نے ریڈیوآسٹریلیا سے صداکاری کا آغازکیا اور پاکستانی سینما اور ٹی وی اسکرین کے علاوہ کافی عرصے تک برطانوی تھیٹرکیلئے بھی کام کرتے رہے۔

انہوں نے رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ لندن سے اداکاری کی تربیت حاصل کررکھی تھی۔

ضیاء محی الدین نے آرٹس کونسل کے سامنے کراچی کے ہندوجم خانہ کی عمارت میں 2004 میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ (NAPA )کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک اس کے سربراہ رہے۔

ZIA MOHYEDDIN

Defence Karachi

Legendry Pakistani Actor