Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، شہری کو دوران ڈکیتی گولی مار کر زخمی کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا

مزاحمت پرملزمان نے شہری کی ٹانگ میں گولی ماری تھی
شائع 13 فروری 2023 01:14pm
تصویر: آج نیوز/فائل
تصویر: آج نیوز/فائل

کراچی کے علاقے شریف آباد کی حدود میں شہری کودوران ڈکیتی گولی مارکرزخمی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق 11 فروری کو ایف سی ایریا میں شہری محمد انورسے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، واردات کے دوران مزاحمت پرملزمان نے محمد انور کی ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان موبائل فون اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے تھے جبکہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتارملزمان کی شناخت محمد حضیفہ اور شاہ میرکے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 2 پسٹل اور نقدی برآمد کرلی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Karachi Police

Street Crimes