Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ

مارک شیٹ میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، کانفرنس میں فیصلہ
شائع 12 فروری 2023 07:31pm
طلبا میں رٹے کی عادت ختم ہو جائے گی۔ فوٹو — فائل
طلبا میں رٹے کی عادت ختم ہو جائے گی۔ فوٹو — فائل

کراچی سمیت ملک بھر میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ کے تحت ملک بھر کے ناظمین امتحانات کی دوسری کانفرنس ہوئی جس میں میٹرک اور انٹرمیڈٰیٹ کے امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تعلیمی بورڈز نے ’اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم‘ کے تحت کام شروع کردیا ہے، مارک شیٹ میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور نمبروں کی جگہ گریڈ لکھا جائے گا۔

کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ طلبہ کے امتحانات صرف ٹیکسٹ بک بورڈ سے نہیں ہوں گے اور نئی طرز پر پیپر لینے سے طلبا میں رٹے کی عادت ختم ہو جائے گی۔

karachi

students

Exams

grading system