Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے طیاروں کے جی پی ایس سگنل غائب

چند روز قبل دو غیر ملکی پروازوں کے بھی جی پی ایس سگنل غائب ہوئے، ذرائع
شائع 12 فروری 2023 05:58pm
جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں مشکلات کا سامنا۔ فوٹو — فائل
جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں مشکلات کا سامنا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: حالیہ دنوں میں لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے اچانک طیاروں کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) سگنل غائب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے تقریباً 25 یا اس سے زائد طیارے متاثر ہوئے جب کہ پائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے سیالکوٹ آنے والی دو غیر ملکی پروازوں کے بھی جی پی ایس سگنل غائب ہوگئے تھے، جس کے بعد کپتانوں نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیاروں کو لینڈ کروایا تھا۔

جی پی ایس سگنل غائب ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پروازوں کے لیے ناٹم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ کے نزدیک 100 کلومیٹر اور اس کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔

سی اے اے نے اپنے نوٹم میں پائلٹس کو کولینڈنگ سے قبل فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہوتی ہے تو فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی حاصل کریں۔

CAA

Sialkot

lahore airport

GPS System