Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے پاک کالونی میں پولیس سرچ آپریشن، 12 ملزمان گرفتار

منشیات کے عادی افراد کو ریسکیو حکام کے حوالے کردیا گیا، ایس ایس پی کیماڑی
شائع 12 فروری 2023 04:48pm
کراچی پولیس۔ فوٹو — فائل
کراچی پولیس۔ فوٹو — فائل

کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے منشیات بھی برآمد ہوئی جس کے بعد منشیات کے ٹھکانوں کو مسمار جب کہ منشیات کے عادی افراد کو ریسکیو حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد اور مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی، اس ضمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو بھی مذکورہ علاقے طلب کیا ہے۔

ANF

drugs

Karachi Police

Search Operation