Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گلستان جوہر میں بلڈنگ کے ٹینک میں گر کر بچہ جاں بحق

بچے کی شناخت 8 سالہ محمد ارشد کے نام سے ہوگئی
شائع 12 فروری 2023 09:16am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بلڈنگ کے ٹینک میں گر کر بچہ جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ گلستان جوہر بلاک 10 میں پیش آیا جہاں رہائشی اپارٹمنٹ کے پانی کے ٹینک میں 8 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

بچے کی لاش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی، جس کی شناخت محمد ارشد ولد نجم دین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچہ پانی کے ٹینک میں حادثاتی طور پر گر کر جاں بحق ہوا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

karachi

child dead

gulstan e johar

fall tank