Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

شوگران میں 2 فٹ، کاغان میں 3 فٹ ناران میں 7 فٹ برف پڑ چکی ہے
اپ ڈیٹ 12 فروری 2023 12:06pm
بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
شاہراہ کاغان کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
شاہراہ کاغان کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

وادی کاغان میں تین روز تک جاری رہنے والی برفباری کا سلسلہ تھم گیا لیکن سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

شوگران میں دو فٹ کاغان میں تین فٹ ناران میں سات فٹ برف پڑ چکی ہے۔

بارش کے بعد ناران کا درجہ حرارت منفی 6 سے منفی 11، کاغان میں منفی 3 جبکہ شوگران میں منفی 1ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیاحوں کی ایک بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لے شوگران میں موجود ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید سیف اللہ کے مطابق شاہراہ کاغان لینڈ سلائیڈنگ سے پارس کے مقام پر بند ہوگی تھی۔

مزید کہا کہ جسے اب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا گیا اس وقت شاہراہ کاغان مکمل طور پرکاغان تک بحال ہے۔

Rain

snowfall

Heavy Snowfall