Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم آٹھ سال بعد گرفتار

سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کےقریب کارروائی کی۔
شائع 11 فروری 2023 10:52pm

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو آٹھ سال بعد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کےقریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا ہے، ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

karachi

CTD