Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوک سینٹر کے سامنے نصب بابائے قوم کے مجسمے کا افتتاح

کراچی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پرعزم ہیں، گورنر سندھ
شائع 11 فروری 2023 10:23pm
تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سوک سینٹر کے سامنے بابائے قوم کے پورٹریٹ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن ، ایڈمنسٹریٹر ایسٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

 تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پرعزم ہیں، شہر کے دیگر حصوں میں بھی گرین مہم جاری رہے گی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر گرین کراچی مہم چلائی جارہی ہے، سرسبز کراچی پر فضا ماحول کی ضمانت ہے۔

Quaid e Azam

Muhammad Ali Jinnah

kamran tessori

Portrait