Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپس قائم، پی ٹی آئی کارکنان کی جوق در جوق آمد

عمران خان کی ہدایت پر کارکنان کی لسٹ بھی تیار کرلی گئی.
شائع 11 فروری 2023 09:19pm
اسکرین گریب/ٹوئٹر
اسکرین گریب/ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپ کا آغاز کردیا۔ شہری جوق در جوق رجسٹریشن کروانے کیلئے کیمپ کا رخ کرنے لگے۔

لاہور میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپ کا آغاز ہوتے ہی شہری رجسٹر ہونا شروع ہوگئے۔

شہری کہتے ہیں کہ عمران خان اور ملک کی بقاء کیلئے جیل جانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔

کیمپ پر موجود خواتین کارکنوں کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے آغاز سے ہی سینکڑوں کارکن رجسٹر ہوگئے ہیں، صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔

عمران خان کا چچا زاد بھائ اور سیکیورٹی سربراہ احمد خان نیازی نے میاں عباد فاروق نے بھی جیل بھرو تحریک کیمپ میں آکر 5021 نمبر انٹری کر کے اپنے آپ کو جیل جانے کے لئیے رجسٹر کرایا۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر کارکنان کی لسٹ بھی تیار کرلی گئی، حتمی اعلان کے بعد کارکنان متعلقہ تھانوں میں اپنی اپنی گرفتاریاں دیں گے۔

پشاور میں بھی جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپ لگایا گیا ہے۔

خان مست کالونی میں لگائے گئے کیمپ میں جیل بھرو تحریک کی رجسٹریشن کیلئے کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اب تک 40 سے زائد کارکنان کی رجسٹریشن کی ہے، آج ایک ہزار سے زائد کارکنوں کی جانب سے رجسٹریشن متوقع ہے۔

pti

registration

Jail Bharo Tehreek