Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ایک اور تھانیدار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا

ملزم کی نشاندہی پر یوسف پلازہ پولیس اسٹیشن سے مغوی بلال کو بازیاب کرایا گیا۔
شائع 11 فروری 2023 08:08pm

کراچی میں ایک اور تھانیدار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے یوسف پلازہ تھانے میں چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرلیا۔

سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اے وی سی سی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق بلال نامی شخص کو گلشن معمار کی افغان بستی سے چھ فروری کی شب پولیس اہلکار اور پرائیوٹ افراد نے اغواء کیا تھا۔

مغوی کی رہائی کے عوض پچاس لاکھ روپے تاوان مانگا گیا جبکہ 6 لاکھ روپے میں ڈیل فائنل ہوئی۔

مغوی کے لواحقین اور اغواء کاروں کے درمیان ڈیل کرانے والے شخص عبد الطیف کو گذشتہ شب گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر یوسف پلازہ پولیس اسٹیشن سے مغوی بلال کو بازیاب کرایا گیا۔

سابق ایس ایچ او یوسف پلازہ عمران محمود دو روز قبل ہی معطل ہوا تھا، مگر پھر بھی تھانے کا نظام چلارہا تھا۔

سابق ایس ایچ او یوسف پلازہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

karachi

AVCC Raid

Police involved in Kidnapping