Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیوایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر آج شیڈول دھرنا مؤخر دیا

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم سے دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی
اپ ڈیٹ 12 فروری 2023 09:36am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے حلقہ بندیوں پر آج شیڈول دھرنا مؤخر دیا۔

ایم کیو ایم کے کنوینئیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ امن مشقوں کے بعد دھرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے، ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ میری وزیراعلی سندھ سے حلقہ بندیوں پربات ہوئی ہے اور ہم ایک ڈرافٹ پر کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان سے دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وہ غور کریں گے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پہنچے اور پارٹی قیادت سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا، کراچی میں میری ٹائم کی مشقیں اور ایک نمائش چل رہی ہے، میں نےایم کیوایم سے کہا کہ دھرنے کو ملتوی کیا جائے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں نے وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست کی کہ دھرنا مؤخرکیا جائے۔

گورنر سندھ نے سوالات کے جواب دیتے کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان سے پیار ہے، مسنگ پرسنز اور آفس کھولنے کے مطالبوں پر بھی ہم نے بات چیت کی ہے، ایم کیوایم کی جانب سے ڈی لمٹیشن کی شق معاہدے میں شامل تھی، پی پی کی صوبائی حکومت نے بھی مانا تھا کہ کئی حلقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینئیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی مفاد پرتمام سیاسی اختلاف بھلا دیے، ہمارا مطالبہ ذاتی مفاد کےلیے نہیں ہے، الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ نے بھی ہمارے مطالبات کو غلط قرار نہیں دیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کم از کم 110 سے 130 تک حلقے کم کیے گئے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں کو ان کے حق واپس دیے جائیں، ہم اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفاق اور اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ رابطہ کمیٹی اس درخواست پر غور کرے گی، جیسے ہی امن مشقیں ختم ہوجائیں گی ہم یہ دھرنے جاری رکھیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پاکستان کے وقار کی خاطر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

MQM Pakistan

kamran tessori

Fawara Chowk Dharna