Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے شوکت ترین کی گرفتاری کیلئے تیار

ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
شائع 11 فروری 2023 06:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹر شوکت ترین کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل کرلی۔

تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے متعلق شوکت ترین اورپی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک میں کیا تھا؟

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی گفتگو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی، شوکت ترین قومی مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت طلب کرلی ہے، اجازت ملنے پر شوکت ترین کو گرفتار کیا جائے گا۔

FIA

Shaukat Tarin