Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پی ٹی آئی کی ”جیل بھرو تحریک“ کیلئے رجسٹریشن کا بھرپورآغاز

حتمی اعلان کے بعد کارکنان متعلقہ تھانوں میں اپنی اپنی گرفتاریاں دینگے
اپ ڈیٹ 11 فروری 2023 10:26am
تصویر/ فیس بک
تصویر/ فیس بک

پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپ کا آغاز کردیا ہے۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کمیپ کا آغاز ہوتے ہی شہری رجسٹر ہونا شروع ہوگئے۔ شہری کہتے ہیں کہ عمران خان اور ملک کی بقا کیلئے جیل جانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔

رجسٹریشن کیمپ پر موجود خواتین کارکنوں کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے آغاز سے ہی سینکڑوں کارکن رجسٹر ہوگئے ہیں جبکہ صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرکارکنان کی لسٹ بھی تیار کرلی گئی، حتمی اعلان کے بعد کارکنان متعلقہ تھانوں میں اپنی اپنی گرفتاریاں دیں گے۔

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf