Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان حلقہ بندیوں پر اہم پیش رفت

رابطہ کمیٹی کی جانب سے 12 فروری کا دھرنا موخر کرنے کا امکان
اپ ڈیٹ 11 فروری 2023 02:46pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے وفد کے درمیان رات گئے ملاقات ہوئی جس میں کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے حلقہ بندیوں کے مسائل حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایڈمنسٹریٹر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم سے دھرنا موؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد رابطہ کمیٹی کی جانب سے 12 فروری کو فوارہ چوک پر دھرنا موخر کرنے کا امکان ہے۔

تاہم ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی سے کل کوئی خاص ملاقات نہیں ہوئی۔

PPP

MQM Pakistan