Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مالکن کا گھریلو ملازمین پرتشدد، ایک لڑکا جاں بحق، دوسرا زخمی

گلشن اقبال تھانہ میں مقدمہ درج، ملزمہ گرفتار
اپ ڈیٹ 10 فروری 2023 01:13pm
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھریلو ملازمین پر مبینہ تشدد سے 13 سالہ لڑکا دم توڑ گیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس نے واقعہ کے دو روز بعد والد کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملازمین پر تشدد کا واقعہ 8 فروری کو پیش آیا تھا۔

ملازمین کی شناخت رشید اور رفیق کے نام سے ہوئی، جو خاتون شیرین اسد کے پاس گھریلو ملازم تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے دونوں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کے تشدد سے رفیق ہلاک اور رشید زخمی ہوا۔

karachi

Child Abuse