Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے حاملہ خاتون لاپتہ

دوپہر 2 بجے خاتون گائنی وارڈ گئی لیکن واپس نہ آئی، اہلخانہ
اپ ڈیٹ 10 فروری 2023 10:24am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے جناح اسپتال جانے والی خاتون مریضہ مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی، دوپہر 2 بجے خاتون گائنی وارڈ گئی لیکن واپس نہ آئی۔

زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟ آخری کہاں گئی حجاب فاطمہ ؟ کراچی کے جناح اسپتال میں مبینہ طور پر خاتون مریضہ لاپتہ ہوگئی۔

خاتون مریضہ کے اہلخانہ کے مطابق حجاب فاطمہ جمعرات کو دوپہر 2 بجے گائنی وارڈ گئی۔

سی سی ٹی وی چیک کرنے پر علم ہوا کہ وہ اندر گئی مگر واپس نہیں آئی، انتظامیہ کوئی جواب دینے کو تیار نہیں۔

گائنی وارڈ سے خاتون مریضہ کے مبینہ لاپتہ ہونے پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون مریضہ کا ریکارڈ اسپتال سے موصول نہیں ہوا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے نام کی کوئی فائل جمع نہیں ہوئی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی چیک کی ہے اس میں کوئی وضاحت نہیں ہوئی، اہلخانہ نے جو ویڈیو دیکھی وہ ویٹنگ روم کی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

karachi

Jinnah Hospital

Female patient