Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پہلی تا تیسری جماعت کے بچوں کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ

چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحان عید الفطر کے بعد ہوں گے۔
شائع 09 فروری 2023 07:49pm

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں پہلی تا تیسری جماعت کے بچوں کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس میں پہلی سے تیسری جماعت تک کے بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے، چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحان عید الفطر کے بعد اور نجی اسکولوں میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈاٸریکٹوریٹ آف پراٸیوٹ اسکولز نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

Sindh Education Department