Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ آفیسر کے قافلے پر فائرنگ

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا.
شائع 09 فروری 2023 07:40pm

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی ریٹرننگ آفیسر کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ریٹرننگ آفیسر پھیلاوغ کے قافلے پر فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی۔

ابتدائی طور پر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ویلفئیر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔

firing

Dera Bugti

Returning Officer