Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پیراسٹامول گولی اور سیرپ مزید مہنگا کرنے کی ٹھان لی

یراسٹامول سیرپ کی قیمت 104.82 سے بڑھا کر 117 روپے ہو جائے گی
شائع 09 فروری 2023 07:38pm
پشاور کے میڈیکل اسٹور میں ایک شخص ادویات کے پیک و ترتیب دے رہا ہے۔ فوٹو — رائٹرز
پشاور کے میڈیکل اسٹور میں ایک شخص ادویات کے پیک و ترتیب دے رہا ہے۔ فوٹو — رائٹرز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیراسٹامول گولی اور سیرپ کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔

ذرائع کےمطابق وزارت صحت نے پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے۔ سمری منظوری کے لئے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں پیش کی جائے گی۔

پیراسٹامول سیرپ 120 ملی گرام (ایم جی) کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسے اضافےکی تجویز کی گئی ہے، سمری منظور ہونے کے بعد پیراسٹامول سیرپ کی قیمت 104.82 سے بڑھا کر 117 روپے ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول 500 ایم جی گولی کی قیمت 80 پیسے بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے، پیراسٹامول گولی کی قیمت 1.87 سے بڑھا کر 2.67 روپےکردی جائے گی۔

واضح رہے کہ مینوفیکچررز نے پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا جب کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔

ECC

Ministry of Health

medicines

Paracetamol