Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کون ہوگا قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف، پی ٹی آئی کا چار ناموں پر غور

دو خواتین سمیت چار اراکین قومی اسمبلی کے ناموں پر مشاورت
شائع 09 فروری 2023 04:22pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں واپسی ہونے کی صورت میں اپوزیشن لیڈر (قائد حزبِ اختلاف) کی نامزدگی کیلئے ناموں پر غور شروع کر دیا، ابتدائی طور پر بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کیلئے دو خواتین سمیت چار اراکین قومی اسمبلی کے ناموں پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کو ریلیف ملنے کے بعد عمران خان اور سینئر قیادت میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر مشاورت ہوئی۔

پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کیلئے چار ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ابتدائی طور پر طاہر صادق اور نصراللہ رضا گھمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

منزہ حسن اور ڈاکٹر نوشین حامد کے نام بھی متوقع اپوزیشن لیڈرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

جی ڈی اے اور تحریک انصاف مشترکہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، اپوزیشن لیڈر کی نشست پی ٹی آئی اپنے پاس رکھے گی۔

pti

Opposition leader

National Assembly